سلمان سے کوئی اختلافات نہیں وہ میرا بھائی ہے:سنجے دت

ممبئی: (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار سنجے دت کا کہنا ہے کہ وہ سلمان خان کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں۔سنجے نے کہا کہ سلمان خان اور ان کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔
انہوں نے کہا، “سلمان میرے چھوٹے بھائی جیسے ہیں ۔وہ ہمیشہ سے میرے بھائی رہیں گے۔ خدا نے انہیں کامیابی دی اور ان سے متعلق تمام عدالتی معاملے بھی ختم ہو چکے ہیں۔ میں میڈیا سے درخواست کرتا ہوں کہ ہمارے درمیان کوئی مسئلہ نہ بنائے۔
انہوں نے کہا کہہم سب مصروف رہتے ہیں اور روزانہ مل نہیں پاتے۔ ہم میڈرڈ میں ملے تھے لیکن میڈیا نے اس بارے میں نہیں لکھا۔آپ صرف جھگڑوں کے بارے میں لکھتے ہیں۔ کیا کوئی اپنے بھائی کے ساتھ لڑے گا؟ میں ان سے بہت پیار کرتا ہوں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No differences with salman khan says sanjay dutt in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply