فلم ’برف ‘کے لیے منصور سے بہتر کوئی دوسرا ہدایت کار نہیں ہوسکتا:عامر خان

ممبئی: بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ فلم برف کی ڈائریکشن کا کام منصور خان سے بہتر کوئی نہیں کرسکتا۔ عامر خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ”دنگل“ کے پروموشن میں مصروف ہیں وہ فلم برف کی تخلیق کرنے والے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ برف کی ہدایت کاری کا کام منصور خان کریں۔ عامر خان نے فلم ”قیامت سے قیامت تک، جو جیتا وہی سکندر اور اکیلے ہم اکیلے تم “ میں منصور خان کے ساتھ کام کیا ہے۔
انہوں نے منصور خان سے فلمی دنیا میں واپس آنے کے لئے کہا ہے۔ انہوں نے کہا ” میں منصور کو مس کرتا ہوں ، ان سے زیادہ ایماندار ہدایت کار میری نظر میں کوئی دوسرا نہیں ہے، میرے پاس برف فلم کی کہانی ہے جسے میں خود ہدایت کرنا چاہتا ہوں لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ اسے منصور سے بہتر کوئی ڈائریکٹ نہیں کرسکتا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: no body can direct burf better than mansoor khan says aamir khan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment ) Urdu News

Leave a Reply