کوئی بلراج ساہنی کی برابری نہیں کر سکتا: ڈینی

ممبئی:بالی و وڈ کے معروف اداکار ڈینی کا کہنا ہے کہ بلراج ساہنی عظیم اداکار تھے اور ان کی برابری کرنا ان کیلئے ممکن نہیں ہے۔ڈینی ان دنوں رابندر ناتھ ٹیگور کی مشہور کہانی ”کابلی والا“ پر مبنی فلم میں کام کر رہے ہیں۔
بلراج ساہنی نے سال 1961 میں فلم کابلی والا میں کام کیا تھا۔ ڈینی اب اسے اپنے انداز میں پیش کرنا چاہتے ہیں۔ڈینی نے کہا ”یہ نہ مانا جائے کہ وہ عظیم اداکار بلراج ساہنی کے کام کی برابری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،بلراج ساہنی کی برابری کرنے کا امکان تک نہیں ہے۔
وہ عظیم اداکار تھے۔میں اپنی طرف سے کوشش کر رہا ہوں۔ امید ہے کہ میں اس کام سے کچھ تاثر چھوڑ پاو¿ں گا۔“ڈینی نے کہا کہ بالی ووڈ میں امیتابھ بچن کو چھوڑ کر 60 سے زیادہ عمر والے اداکاروں کے لئے کام کی کمی ہے۔ڈینی نے کہا ”ان دنوں میں زیادہ کام نہیں کرتا ہوں۔
میرے پاس کبھی کام رہتا ہے، کبھی نہیں رہتا ہے۔ کئی ذی اثر کارپوریٹ گھرانوں سے مجھے کئی پیش کش ہیں، لیکن ایسا کچھ نہیں جو میری حوصلہ افزائی کرتا ہو۔ (یواین آئی)

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No actor of balraj sahnis level now says danny in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply