منشیات کی لت کو صرف بالی ووڈ سے نہ جوڑا جائے : ڈائریکٹر نتیش تیواری

نئی دہلی: فلم ’ دنگل‘ کے ڈائریکٹر نتیش تیواری نے ایک انٹریو میں کرن جوہر کے گھر پر گزشتہ دنوں ہوئی پارٹی کے بارے میں ،جس کی آج کل بہت چرچا ہے کہا کہ وہ بالی ووڈ اسٹارز پر منشیات کے عادی ہونے کی الزام پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے ۔

اس استفسار پر کہ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ لوگ شخصیات اور بالی وڈ ستاروں سے ترغیب لیتے ہیں،اس کے علاوہ آپ پرتیک ببر کے ساتھ، جو جومنشیات کی لت چھڑانے کی زبردست جدو جہد کرتے رہے ہیں، فلم چھیچھورے میں کام کررہے ہیں، اس کے علاوہ ہم نے سنجے دت کی لائف کو دیکھا ہی ہے کیا آپ کو نہیں لگتا کہ ڈرگس ایڈکشن بالی وڈ میں ایک مسئلہ ہے ؟

اس کے جواب میں نتیش تیواری نے کہا کہ ’ صرف بالی وڈ ہی کیوں؟ ہم صرف بالی وڈ پر ہی کیوں سوال کھڑے کرتے رہے ہیں؟ اگر یہ ایک مسئلہ ہے تو اسے انسانی طور پر اپنایا جانا چاہئے اور صرف ایک خاص کمیونٹی تک ہی محدود نہیں کیا جانا چاہئے ، اگر یہ ایک مسئلہ ہے تو اس سے بڑے سطح پر نپٹنا چاہئے، آخر کیوں کسی بھی مدعے پر بالی وڈ پر ہی انگلی اٹھنی شروع ہو جاتی ہے ،ایسا نہیں ہونا چاہئے ، اگر ڈررگس کا مسئلہ پورے ملک میں ہے تو ملک کے مسئلہ کے طور پر دیکھا جانا چاہئے ۔

ڈائریکٹر نتیش نے مزید کہا ’ کہ آپ کو یہ سمجھنا چاہئے کہ بالی وڈ کے لوگ مراعات یافتہ ہوتے ہیں اور ان لوگوں کے پاس سپورٹ اسٹاپ ہوتا ہے ، یہ ستارے کہیں نہ کہیں عام لوگوں سے بہتر حالات میں ہوتے ہیں ،ایسے لوگوں کی طرف زیادہ دھیان دیا جانا چاہئے جو اس پریشانی میں بری طرح مبتلا ہیں اور جنہیں مدد کی درکار ہے ، مجھے لگتا ہے کہ ہمارا اٹینشن ایسے لوگوں کی طرف زیادہ ہوناچا ہےے۔

اداکار پرتیک ببر کے بارے میں انہوںنے کہا کہ پرتک ایک اچھا لڑکا ہے اس کے ساتھ کام کرنے کا میرا تجربہ کافی اچھا رہا ہے ، میں اسے دیکھ کر کافی فخر محسوس کرتا ہوں، ڈرگس کی لت چھوڑنے کی جد وجہد کر رہے ان نوجوانوں کو بھی میں کہنا چاہتا ہوں کہ آپ واپسی کرسکتے ہیں اور پرتیک ببر کی طرح ہی شاندار انسان میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nitesh tiwari on bollywood drugs row all of india has this problem why blame only stars in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.