نکھل آڈوانی اسرو کے سابق صدر رادھا کرشنن کی سونح حیات پر فلم بنائیں گے

ممبئی: (یو این آئی) بالی وڈ کے مشہور فلمساز نکھل اڈوانی ہندستانی خلائی ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے سابق صدر اور مریخ مشن میں اہم کردار ادا کرنے والے کے رادھاکرشنن کی سوانح حیات پر فلم بنائیں گے۔ ک
ل ہو نہ ہو، سلام عشق:اے ٹریبوٹ ٹو لو اور چاندنی چوک ٹو چائنا جیسی فلموں کی ہدایتکاری کرچکے نکھل نے بدھ کے روز ٹویٹ کیا ”خلا کی جانب اور اس سے بھی آگے! ہم اس کہانی کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کررہے ہیں۔
اس پر ہم ایمے انٹرٹنمنٹ کے ساتھ کام کررہے ہیں“۔ نکھل، مونیشا اڈوانی اور مدھو بھوجوانی کی پروڈکشن کمپنی ایمے انٹرٹنمنٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ”ہم ایک نئے سفر کا آغاز کررہے ہیں۔ ہم ہندستان کے مریخ مشن کے سرپرست رادھاکرشنن کی کہانی پر فلم بنانے کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کررہے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nikhil advani to make film on ex isro president in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply