بلبل کشمیر راج بیگم طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

سری نگر: بلبل کشمیر کا لقب پانے والی وادی کشمیر کی مشہور اور مایہ ناز گلوکارہ پدم شری راج بیگم طویل علالت کے بعد بدھ کی صبح انتقال کرگئیں۔ ان کی عمر 89 برس تھی۔
ان کے پسماندگان میں دو بیٹے ، ایک بیٹی اور متعدد نواسے اور نواسیاں شامل ہیں۔ 1927 کو سری نگر میں تولد ہوئیں راج بیگم کو 2002 ءمیں پدم شری اور 2013 ء میں سنگیت ناٹک اکیڈیمی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔
انہوں نے گلوکاری بچپن میں شروع کی اور بعدازاں شادی کی تقریبات میں نغمات گاکر شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔ وادی کشمیر میں 1947 ءکے بعد راج بیگم ان پہلے گلوکاروں میں شامل تھیں جنہوں نے ریڈیو کشمیر سری نگر پرگیت گانا شروع کیا تھا۔
اس وقت ریڈیو کشمیر میں ریکارڈنگ کا کوئی انتظام نہیں ہوا کرتا تھا اور ہر ایک پروگرام براہ راست نشر ہوتا تھا۔یہ وہ وقت تھا جب وادی میں گلوکاری کو ایک اچھا پیشہ تصور نہیں کیا جاتا تھا۔
تاہم راج بیگم بعدازاں کشمیر میں اپنی سریلی آواز کے باعث زباں زد عام ہو گئیں۔ وہ 1986 میں ریڈیو کشمیر سے ریٹائر ہوئیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nightingale of kashmir raj begum dies of prolonged illness in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply