امیتابھ کا میڈم تساد میوزیم میں موم کا نیا مجسمہ لگے گا

ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کا نیا پتلا لندن کے میڈم تساد میوزیم میں لگایا جائے گا۔ میڈم تساد میوزیم میں سال 2000 میں امیتابھ کا موم کا پتلا لگایا گیا تھا۔
16 سال بعد میڈم تساد میوزیم کا مینجمنٹ ان کے پتلے کے خدو خال کو تبدیل کرنا چاہتا ہے، جس کے لئے ضروری تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں اور امیتابھ کے موم کے پتلے کو نیا انداز دے کر میوزیم میں لگایا جائے گا۔
بتایا جا رہا ہے کہ اس نئے پتلے میں امیتابھ اپنی موجودہ شکل میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا “میں اس وقت فلم ”کبھی خوشی کبھی غم“ کی شوٹنگ کر رہا تھا،اس لئے میرے پتلے کاانداز بھی ویسا ہی ہے۔ اس مرتبہ مینجمنٹ نے ہم سے رابطہ کیا اور ہمارا ناپ لے کر گئے ہیں۔اب نئے پتلے کے خدو خال بھی بدلے ہوئے ہوں گے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: New replica of amitabh bachchan will be installed at madame tussauds museum in london in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply