میں خطرہ مول لینے میں یقین رکھتا ہوں : کبیر خان

نئی دہلی: بالی ووڈ ہدایت کار کبیر خان کا کہنا ہے کہ وہ خطرہ مول لینے میں یقین رکھتے ہیں ۔ ہدایت کار کبیر خان نے پی ٹی آئی کو دیئے اپنے ایک انٹریو میں کہا ” میرا ہدف پیسہ کمانا اور محفوظ ہونا نہیں تھا ، محفوظ فلمیں بنانے اور کامیاب ہونے سے زندگی ساکت ہوجاتی ہے۔ میرا یقین خطرہ لینے میں ہے ، کچھ فلمیں کامیاب ہوتی ہیں اور کچھ نہیں‘۔

کبیر خان کا کہنا ہے کہ ” اگر میں یہ سمجھ لوں کہ یہ میرے لئے اچھا ہے تو سفر میر ے لئے ختم، ، میری خواہش کبھی بھی ایک محفوظ جگہ پر پہنچنے کی نہیںرہی ۔“

واضح رہے کہ کبیرخان نے ’ ایک تھا ٹائیگر اوربجرنگی بھائی جان جیسی یکے بعد دیگرے دو کامیاب فلمیں دیں ہیں لیکن ان کی گزشتہ دو فلمیں فینٹم اور ٹیوبلائٹ نے باکس آفس پر کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

باوجود اس کے کبیر خان نے خطرہ مول لینے کا ارادہ نہیں چھوڑا ہے۔ انہوں نے کہا” بجرنگی بھائی جان، چھوٹے اور غیر معروف اداکارکے ساتھ بھی پسند کی جا سکتی تھی لیکن فلم میں سلمان خان کے ہونے سےفلم کو چار چاند لگ گئے اور اسے دیکھنے والوں کی تعداد میں بھی زبردست اضافہ ہوا۔

کبیر خان کی آنے والی فلم ’ 83‘ ہے جو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے پہلے ورلڈ کپ جیتنے پر مبنی ہے۔ اس فلم میںاداکاررنویر سنگھ مرکزی کردار میں ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Never want to reach a comfortable space as a director kabir khan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply