میں نے کبھی بھی’ خان اسٹارز ‘کے ساتھ کام کرنے کا خواب نہیں دیکھا :ہما قریشی

نئی دہلی: جہاں بالی ووڈ میں ہر کسی کی خواہش ہوتی کے وہ خان اسٹارز(عامر، سلمان، شاہ رخ،سیف) کے ساتھ کام کریں وہیں اداکارہ ہما قریشی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ممبئی آنے کے بعد کبھی بھی بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں میں شمار کیے جانے والے خان برادران(خان اسٹارز)کے ساتھ کام کرنے کا خواب نہیں دیکھا تھا۔

اداکارہ ہما قریشی نے یہ انکشاف فلموں میں ڈبیو کرنے کے حوالے سے کیا۔انہوں نےکہا کہ ا س وقت ان کے لئے ایک فلم مل جانا ہی سب سے بڑی بات تھی۔ ہما قریشی نے شو’ چھابڑا کا ڈابرا“ میں اپنے پہلے ہدایت کار مکیش چھابڑا سے گفتگو کرتے خان ستاروں کے بارے میںیہ بات کہی۔

شو میں چھابڑا نے ہما قریشی سے خان اسٹارز کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں سوال کیا تھا تو اداکارہ ہماقریشی نے جواب دیتے وئے کہا ” ایمانداری سے کہوں تو جب میں ممبئی میں آئی تھی تو میرے لئے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا کہ میرے ساتھ کون کام کر رہا ہے ، صرف ایک فلم کا حصہ بننا چاہتی تھی کوئی بھی ایک فلم“۔

مکیش چھابڑا سے بات چیت کے دوران اداکارہ ہما قریشی نے کہا ” ممبئی آنے کے بعد میر ے لئے یہ بات معنی نہیں رکھتی تھی کہ میں کس کے ساتھ کام کر رہی ہوں ، میں تو صرف ایک فلم کا حصہ بننا چاہتی تھی کوئی بھی ایک فلم ہو۔

اداکارہ ہما نے اپنے تجربوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا” کہ شروعات میں انہیں صلاح دی جاتی تھی کہ فلم ہدایت کار کی نظر میں آنے کے لئے اچھے ٹی وی اشتہار کرنے چاہئے ، یہی وجہ ہے کہ ہما قریشی نے اشتہار فلموں کے ذریعہ اپنے کیرئر کی شروعات کی تھی۔

کئی ڈاکیومنٹری میں کام کر چکی ہما نے شروعات میں اپنا اشتہار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کیا تھا۔سال 2012میں ادااکارہ ہماقریشی نے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور اس کے بعد فلم ’ گینگ آف واسے پور، ڈیڑھ عشقیا، کالا، بدلا پور، جولی ایل ایل بی2جیسی کئی دیگر فلموں میں کام کر چکی ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Never dreamed of working with the khan brothers said huma qureshi in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply