فلم دھڑک کے اداکار ایشان کھٹر کو تنقیدوں کی پروا نہیں

نئی دہلی: ان دنوں فلمساز کرن جوہر کی آنے والی فلم ’ دھڑک‘ کی زبردست چرچا ہے۔ جیسے ۔ جیسے فلم کی ریلیز تاریخ قریب آ رہی ہے فلم کے اہم اسٹارز ایشان کھٹر اور ادکارہ جھانوی کپور اس کی تشہیر بھی خوب زور شور سے کر رہے ہیں۔

حالانکہ اس فلم کے بارے میں ابھی تک زیادہ بحث تر مثبت رہی ہے لیکن اس میں اقربا پروری کا معاملہ بھی شروع سے ہی اٹھتا رہا ہے اور وہ ہے اقربا پروری کا سوال۔ فلم کی کاسٹنگ کے لئے کرن جوہر کی خوب تنقید کی گئی تھی۔

’ دھڑک‘ کے لئے باہر سے آئے صلاحیت مند ایکٹرس کو کاسٹ کرنے کے بجائے اسٹار کیڈس کو کاسٹ کرنے کے لئے کرن جوہر کو ناقدین سے لیکر عام وخاص لوگوں تک کے تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا۔ حالانکہ کرن جوہر پر ان تنقیدوں کا کوئی اثر نہیں پڑا اور انہوںنے اپنی اگلی فلم ’ اسٹوڈینٹس آف دی ایئر‘ میں بھی چنکی پنڈے کی بیٹی اننیا پنڈے کو کاسٹ کیا ۔

اب فلم ’ دھڑک‘ کے اہم اداکار ایشان کھٹر کو بھی اس سوال کا سامنا کرنا پڑا ۔ فلم کی تشہیر کے دوران میڈیاسے بات چیت میں ایشان سے اقربا پروری کے بارے میں سوال پوچھا گیا ایشانے اس کے جواب میں اسٹار کڈس کا بچاؤ کرتے ہوئے کہا ” ہر کسی کا اپنا۔ اپنا سفر ہوتا ہے اور ہر کسی کی اپنی ۔اپنی قسمت ہوتی ہے۔

آپ کو اپنے کام کے تئیں پرجوش ہونا چاہئے۔ ایسا نہیں ہے کہ یہ ہمارے لئے آسان ہے اور باہر سے آنے والوں کے لئے مشکل ۔ ایشان مزید کہتے ہیں کہ ” آپ کو موقع بھلے ہی مل جائے لیکن اپنا اسٹارڈم بنانے کے لئے آپ کو اپنے کام پر دھیان دینا ہوتا ہے ، چاہے آپ اسٹار کڈس ہو ں یا پھر باہر سے آئیں ہوں۔ یاد رہے کہ فلم ’ دھڑک‘ 20جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nepotism in bollywood ishaan khatter defends starkids in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment