معروف امریکی ڈراما نویس و مصنف نیل سائمن نہیں رہے

نیو یارک: معروف امریکی ڈراما نویس اور مصنف نیل سائمن پیر کے روز انتقال کر گئے ۔وہ 91سال کے تھے۔ سائمن کے ڈرامے شہری زندگی کے معمولات کی سر گذشت اور پیچیدگیوں کاجن میں سے زیادہ تر بڑی سڑکوں پر پیش آتی ہیں، موثر انداز میں پیش کرنے کے باعث بہت مشہور و مقبول تھے۔انہیں باوقار ٹونی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں 1991میں ڈراموں کے لیے انہیں پلیزر انعام بھی دیا گیا تھا۔ان کے ڈراموں نے اپنے پیچھے لا زوال میراث چھوڑی ہے ان کے کچھ مشہور ڈراموں میں دی آڈ کپل،لوسٹ ان یونکرز،دی سن شائن بوائز اوربلوکسی بلیوزسر فہرست ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Neil simon dies at 91 in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply