” میں نے ایسے شخص کے لیے اپنا سارا وقت اور توانائی صرف کر دی جو میرے لائق نہیں تھا“

نئی دہلی: گلوکاری کے ساتھ ساتھ رقص میں بھی مہارت رکھنے والی بالی وڈ کی مشہور گلوکارہ نیہا ککڑکچھ عرصے پہلے اداکار ہمانشو کوہلی سے بریک اپ کی وجہ سے ان دنوں سرخیوں کی زد میں ہیں اور اب ایک انٹرویو میں پہلی بار انہوں نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ ایک ‘برے تعلق’ کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ گئیں اور شکرگزار ہیں کہ وہ اب اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزار سکتی ہیں۔

گلوکارہ نے کہا ‘ ابھی میں کہہ سکتی ہوں کہ اکیلے ہونا زندگی کا سب سے بہترین احساس ہے، جب میرا تعلق قائم تھا تو اپنے خاندان اور دوستوں کو وقت نہیں دے پاتی تھی، اس دور میں میرا سارا وقت اور توانائی اس فرد کے لیے تھی جو میرے لائق نہیں تھا اور اس کا مستحق نہیں تھا، اور اندازہ لگائیں، اسے اتنا زیادہ وقت دینے کے باوجود وہ ہمیشہ شکایت کرتا تھا کہ ہم اکھٹے نہیں ہوتے’۔

اس موقع پر گلوکارہ نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب چند لوگ ایسی باتیں میرے بارے میں کہیں گے جو میں نے کی بھی نہیں، لیکن کوئی بات نہیں، مجھے عادت ہوگئی ہے سب سننے کی سب سہنے کی‘۔ نیہا نے مزید لکھا کہ ’مجھے نہیں پتا تھا اس دنیا میں اتنے برے لوگ بھی ہوتے ہیں، سب کھو کر ہوش میں اب آئے تو کیا کیا، میں نے اپنا سب کچھ دے دیا اور مجھے بدلے میں کیا ملا، بتا بھی نہیں سکتی کیا ملا‘۔30 سالہ نیہا ککڑ کا کہنا تھا کہ ’ہم سلیبریٹیز کے دو چہرے ہوتے ہیں، ایک پرسنل ایک پروفیشنل، ذاتی زندگی جتنی بھی خراب چل رہی ہو، پروفیشنل زندگی میں آپ ہمیشہ مسکراتے دیکھیں گے‘۔

انٹرویو میں انہوں نے کہا ‘ اس برے تعلق کو پیچھے چھوڑ کر میں اب بہت خوش ہوں، مجھے احساس ہوچکا ہے کہ میرا خاندان میری زندگی میں کسی فرد کے مقابلے میں زیادہ اہم ہے۔ میں خوش ہوں جو کچھ بھی ہوا اس سے اپنے خاندان کی اہمیت کا احساس ہوا، اس برے تجربے کے بعد میں اب کسی سے محبت کے لیے تیار نہیں، میں اکیلے ہی خوش ہوں’۔نیہا کے کیریئر کے حوالے سے بات کریں تو گلوکارہ نے 2006 میں انڈینمیوزک شو انڈین ائڈل کے دوسرے سیزن میں حصہ لیا تھا، تاہم گزشتہ سال وہ شو کی جج بنیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Neha kakkar opens up about breakup with himansh kohli he didnt deserve me always complained in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment