نہا باجپئی فلم میں سنجے دت کی بیوی مانیتا دت کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی

ممبئی:(یواین آئی)بالی ووڈ اداکارہ اور منوج واجپئی کی بیوی نیہا واجپئی سلور سکرین پر مانیتادت کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ بالی وڈ فلم ساز راج کمار ہیرانی سنجے دت کی زندگی پر فلم بنا رہے ہیں۔ فلم میں سنجے دت کا کردار رنبیر کپور ادا کر رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ فلم میں سنجے دت کی بیوی مانیتا دت کے کردار کے لیے نیہا واجپئی کو منتخب کیا گیا ہے۔ تقریباً ڈیڑھ دہائی پہلے نیہا نے بابی دیول کی فلم’قریب‘سے بالی ووڈ میں شروعات کی تھی۔ اس فلم کاپروڈکشن اور ہدایت ودھ ونود چوپڑا کا تھا۔ اس کے بعد نیہا نے اجے دیوگن کے ساتھ’ہو گی پیار کی جیت‘،رتیک روشن کے ساتھ’فضا‘ اور آف بیٹ فلم’راہل‘میں کام کیا ہے۔ رنبیر کپور کے ساتھ اس فلم میں سونم کپور ان کی نوجوان گرل فرینڈ کے کردار میں نظر آئیں گی۔ سنجے دت کے والد کے کردار میں جہاں پریش راول کا نام اب اہمیت کےساتھ سامنے آ رہا ہے، وہیں ان کی والدہ نرگس دت کے کردار کے لئے کوئی نام سامنے نہیں آ پایا۔ درمیان میں تبو کا نام سنجے کی ماں کے کردار کے لئے آیاتھا لیکن کچھ دنوں بعد یہ بحث ختم ہو گئی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Neha bajpai to act as manyata dutt in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply