نئی دہلی: عنقریب میں ریلیز ہونے والی رومانوی اور مزاحیہ فلم ’ بولے چوڑیاں‘ میں سنجیدہ شبیہ والے کردار میں نظر آنے والے بالی ووڈ اداکارنوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ ’ بہت دنوں بعد احساس ہوا کہ میری زیادہ تر فلمیں ’ A‘سرٹیفکٹ والی ہیں، ایک سال پہلے میں نے سوچا کہ کیوں نہ ذرا فیملی فلم کے لئے بھی وقت نکالا جائے، تاکہ میری آٹھ سال کی بیٹی اسے دیکھ سکے، ابھی تک میری بیٹی میری فلموں کو نہیں دیکھ سکی ہے کیونکہ وہ سبھی ’ اے ‘ سرٹیفکٹ والی ہیں، اسلئے آج کل میں شادی ، بیاہ اور پیار ، محبت والی فلمیں کر رہا ہوں۔

مزاحیہ اور رومانوی فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکار نواز الدین کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں فلم بینوں کا رجحان دیکھئے تو پتہ چلے گا کہ سنجیدہ فلموں کے بجائے ہنسی مذاق ، پیار محبت والی فلمیں پسند کی جا رہی ہیں۔

نواز مزید کہتے ہیں کہ ’اب ڈارک فلموں کا دور نہیں رہا ہے، جہاں تک ڈارک فلموں کو کرنے کی بات ہے تو ناظرین ، سماج ان سے دوری بنانے کی کوشش کرتا ہے اسلئے میں اس بات کو سمجھ چکا ہوں کہ بدلتے وقت کے ساتھ آڈینس بدلاؤ کی ہوا کو قبول کررہے ہیں۔

نواز الدین صدیقی نے آگے کہا کہ ’ ہندی سنیما میں بہت زیادہ تبدیلی نہیں آئی ہے ، روایتی فلمو ںمیں ابھی بھی کئی گانے ، اداکارہ، شادی جیسے کردار ہوتے ہیں، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ متبادل سنیما کے لئے جگہ نہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’ موتی چور چکنا چور‘ جیسی کامیڈی فلم میں اداکار نواز الدین صدیقی مزاحیہ کردار ادا کر چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *