فلم” منا مائیکل“ میں نوازالدین ٹائیگر شراف کے ساتھ رقص کرتے نظر آئیں گے

ممبئی: بالی ووڈ میں اپنی سنجیدہ اداکاری کے لیے مشہورنوازالدین صدیقی اپنی آنے والی فلم میں ٹائیگر شراف کے ساتھ رقص کرتے نظر آئیں گے۔نوازالدین صدیقی فلم” منا مائیکل“ میں ٹائیگر شراف کے ساتھ کام کرنے والے ہیں ،نواز نے اب تک کے اپنے کریئر کے دوران کبھی رقص نہیں کیاہے لیکن وہ جلد ہی رقص کرتے نظر آئیں گے۔
نواز نے بتایا کہ انہوں نے منا مائیکل سائن کی کیونکہ وہ ڈانس کرنے سے بہت ڈرتے ہیں اور اس خوف سے باہر آنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اسے ایک چیلنج کی طرح لیا ہے۔
نواز الدین نے کہا کہ انہوں نے آج تک نہ تو کبھی پردے پر اور نہ ہی کبھی حقیقی زندگی میں رقص کیا۔ حال ہی میں اس فلم کے شوٹ کی ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی گئی جس میں ٹائیگراور نواز الدین ڈانس ا سٹیپ کر رہے ہیں۔ فلم منا مائیکل کو ٹائیگر شراف کا اپنے آئیڈل مائیکل جیکسن کے لئے ٹربیوٹ مانا جا رہا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawazuddin siddiqui shakes a leg with tiger shroff in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply