نواز الدین صدیقی نے فلم ”منٹو“ میں اداکاری کے لیے صرف ایک روپیہ معاوضہ لیا

نئی دہلی: اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے بالی ووڈ میں ایک مقام حاصل کرنے والے اور سنجیدہ کردار کے لئے مشہوربالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے اپنی آنے والی فلم منٹو کے لئے ایک روپے فیس لی ہے۔

بالی ووڈ کی ڈائریکٹر نندیتا داس نے اردو کے کے مشہور ادیب سعادت حسن منٹو کی زندگی پر مبنی فلم’ منٹو‘ بنائی ہے۔ اس فلم میں نوازالدین صدیقی منٹو کے کردار میں نظر آئیں گے۔بتایا جارہا ہے کہ اس فلم کے لئے انہوں نے صرف ایک روپیہ بطور فیس کے طور پر لیا ہے۔

اداکار نوازالدین کا یہ فیصلہ نندیتا داس کے دل کو چھو گیا۔نندیتا داس نے بتایا کہ یہ سخاوت کی ایک بڑی مثال ہے کہ کوئی اداکار آپ کی فلم میں اپنی عام فیس کے بغیر کام کر رہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ فلم کے کم بجٹ کو مدِنظر رکھتے ہوئے نندیتا نے انہیں محض ایک روپے کی پیش کش کی تھی اور نواز الدین مان گئے۔

’منٹو‘ کے لئے رشی کپور، پریش راول، رنبیر شوری، دویا دت اور جاویداختر نے بھی کو ئی پیسہ نہیں لیا ہے۔ نندیتا داس نے بتایا کہ ”رشی کپور نے پہلی میٹنگ میں ہی اس فلم میں کام کرنے کے لئے حامی بھر لی اور فیس کے بارے میں پوچھا تک نہیں، اچھے اداکار اچھے کام کے بھوکے ہوتے ہیں اور جب ان کے پاس مرضی کا پروجیکٹ آئے تو وہ کسی بھی قیمت پرسمجھوتا نہیں کرتے، ان کے لئے تب بڑی سے بڑی رقم بھی کوئی معنی نہیں رکھتی“۔

برصغیر کے معروف مصنف سعادت حسن منٹو کی زندگی پر مبنی یہ فلم21 ستمبر2018 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawazuddin siddiqui offered to do manto for re 1 nandita das in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply