ایکٹر کے لئے مختلف کرداروں کو نبھانا بہت اہم :نوازالدین

ممبئی:بالی وڈ ایکٹر نوازالدین صدیقی کا کہنا کہ اداکاروں کے لئے متنوع کرداروں کو نبھانا اہم ہے۔نوازالدین صدیقی کا ’گینگس آف واسیپور‘ میں فیضل خان کا کردار ہو یا پھر ’بجرنگی بھائی جان‘ میں مزاحیہ صحافی کا کردار، انہوں نے اپنے ہر کردار کو نئی جہت دی ہے۔
نواز الدین کاخیال ہے کہ بالی وڈ کے ہیرو وقت کے ساتھ لکیر کے فقیر ہوجاتے ہیں لیکن حقیقی اداکار ایسا نہیں کرتا اور اس کا کام چلتا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ایک ایکٹر کے لئے مختلف کرداروں کو نبھانا بہت اہم ہے۔نواز نے کہا کہ میںنے سنجیدہ فلمیں کرنے کے ساتھ ساتھ فرکی علی، لنچ باکس، جیسی فلم میں بھی کام کیا ہے، جو بہت ہلکی پھلکی تھیں۔
انہوں نے کہا میں نے جو حاصل کیا ، اس بنا پر میں یہ دعویٰ نہیں کرسکتا کہ نئی نسل کے لئے فلموں میں کام کرنا اتنا آسان ہوگا لیکن یقینی طور پر یہ اوسط دیکھنے والے فنکاروںکے درمیان یقین پیدا کرنے والا ہونا چاہئے کہ اگر کوئی نواز اس انڈسٹری میں کامیاب ہو سکتا ہے تو ہم بھی ہو سکتے ہیں۔آپ کو بتادیں کہ نوازالدین صدیقی بالی وڈ میں اپنے سنجیدہ اداکاری کے لئے جانے جاتے ہیں۔

Title: nawazuddin siddiqui i think its important for an actor to try out characters | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply