مجھے کبھی میرے ملک میں ’ ہینڈسم‘ کہہ کے نہیں بلایا گیا : نوازالدین صدیقی

نئی دہلی: بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ فلمی دنیا کے گلیمرکی چکا چوند کی پراوہ نہیں کرتے ۔

حال ہی میں ہالی ووڈ صحافیوں کے ذریعہ نوازالدین کو ’ ہینڈسم‘ کہنے اور اٹالین اداکار مارسیلو ماسٹرویانی سے موازنہ کرنے پر انہوں نے کہا ” امریکن سنیما پر کتابیں چھاپنے والے بہترین پبلیشروں میں سے ایک کے ذریعہ مجھے ’ہنڈسم، بتائے جانے کو میں اپنے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں سمجھتا کیونکہ مجھے میرے ملک میں کبھی ’ ہینڈسم‘ نہیں بلایا گیا۔

لوگوں کی طرف سے بھی نہیں، میرا کام پسند کرنے والے ناقدین نے بھی نہیں کبھی مجھے ’ہینڈسم‘ بلایا اسلئے یہ بہت بڑی بات ہے ۔ نواز نے آگے کہا” اور رہی بات مارسیلو سے موازنہ کرنے کی تو وہ اتنے اچھے اداکار ہیں، اتنے باصلاحیت ہیں اور بڑیتندہی اور بہترین انداز سے پردے پر اپنے آپ کو پیش کرتے ہیںوہ ایک بہترین اداکارہ ہیں ۔

جب میں انہیں ہدایتکار وکٹوریو ڈی سکا کی فلم میں اداکاری کرتے وئے دیکھتا ہوں تو مجھے تعجب ہوتا ہے کہ اداکاری میں ایسی اونچی سطح بھی ہو سکتی ہے۔

اپنی آنے والی فلم منٹو میں اپنے کردار پر نواز نے کہا’ میں نے سعادت حسن منٹو کی طرح جہاں تک بھی ممکن ہو سکا اتنا پرسکون اور کنٹرول رہنے کی کوشش کی ۔ منٹو نے کبھی انچی آواز میں بات نہیں کی ،پھر بھی انہیں لوگوں کو اپنی بات بتانے میں کبھی پریشانی نہیں ہوئی۔

ہم جتنی ہی اونچی آواز میں بات کرتے ہیں اتنا ہی اپنی شناخت کھو دیتے ہیں۔ اپنے عدم تحفظ کا احساس ظاہر کرتے ہیں ،ہم ہندوستانی بھی اونچی آواز میں بات کرتے ہیں“ ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawazuddin siddiqui have never been called handsome in my own country in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply