نصیر الدین شاہ اپنے بیٹے عمادشاہ کی اداکاری سے متاثر

ممبئی:بالی وڈ کے معروف اداکار نصیر الدین شاہ فلم ‘ایم کریم’ میں اپنے بیٹے عماد شاہ کی اداکاری سے کافی متاثر ہیں۔عماد شاہ کی فلم ‘ایم کریم’ 22 جولائی کوریلیز ہونے والی ہے۔
فلم میں عماد دہلی کے ایک لڑکے کے کردار میں نظر آئیں گے۔نصیر الدین شاہ نے کہا “یہ بہت دلچسپ، مختلف اور نوجوانوں پر مبنی فلم ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ فلم نوجوانوں کو متاثر کرے گی۔ فلم کی موسیقی بہت اچھی ہے اورپیش کرنے کا انداز بہت اچھا ہے۔ میں یقینی طور پر اسے پسند کروں گا، کیونکہ وہ میرا بیٹا ہے۔
دیکھتے ہیں، لوگوں کی رائے کیا ہوتی ہے، کیونکہ اصل میں یہی اہمیت رکھتا ہے۔ میری دعائیں فلم اور میرے بیٹے کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ ‘ایم کریم’ دنیا کے کئی فیسٹول میں ریلیز ہوئی ہے۔ فلم نے ایوارڈ بھی جیتے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Naseeruddin shah impressed with imaads performance in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply