راک اسٹار گرل نرگس فاخری 37 برس کی ہوگئیں

ممبئی:بالی وڈ کی راک اسٹار گرل نرگس فاخری 37 برس کی ہوگئی ہیں۔ نرگس فاخری کی پیدائش 20 اکتوبر 1979 کو کوئنس (نیویارک) میں ہوئی تھی ان کے والد محمد فاخری کا تعلق پاکستان سے تھا جبکہ ان کی والدہ میری چیک کرشچئن تھیں۔ جب وہ محض سات سال کی تھیں تو ان کے والدین کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔
امریکی نیکسٹ ٹاپ ماڈل کا حصہ رہ چکی نرگس نے بالی وڈ میں اپنے کیرئیر کی شروعات سال 2011 میں ریلیز امتیاز علی کی فلم ”راک سٹار“ سے کی تھی جس میں ان کے اپوزٹ رنبیر کپور تھے یہ فلم باکس آفس پر بلاک بسٹر ہٹ رہی تھی اور اس جوڑی کو ناظرین نے کافی پسند کیا تھا۔ 2013 میں نرگس کی دوسری فلم ”مدراس کیفے“ منظرعام پر آئی جس میں انہوں نے ایک جرنلسٹ کا سنجیدہ کردار نبھاکر ناظرین کو مسحور کردیا تھا۔ اس کے بعد ”میرا تیرا ہیرو، پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو اور کک جیسی فلموں میں نظر آئیں۔
انہوں نے ہالی وڈ کی فلم ”اسپائے“میں بھی کام کیا ہے۔ وہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو ہیں اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے فوٹوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے تقریباً ایک میلین فالوورز ہیں۔ اس سال ان کی ”ہاوس فل 3 اور بینجو جیسی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nargis fakhri turns 37 in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply