ناناپاٹیکرفلم تڑکا میں ماہر آثار قدیمہ کا کردار ادا کریں گے

ممبئی: بالی ووڈ میں اپنی سنجیدہ اداکاری کے لیے مشہور نانا پاٹیکر اپنی آنے والی فلم میں ”ماہر آثار قدیمہ“ کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ جنوبی ہند کی فلموں کے مشہور کریکٹر ایکٹر پرکاش راج فلم ”تڑکا“ کی ہدایت کاری کریں گے جس میں نانا پاٹیکر، شریاسرن، علی فیصل اور تاپسی پنو مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
یہ فلم ملیالم کی سپر ہٹ فلم ”سالٹ این پیپر“ کا ہندی ورڑن ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس فلم میں نانا پاٹیکر مختلف انداز میں نظر آئیں گے۔ وہ ایک آرکیالوجسٹ بنے ہیں۔گوا کے پس منظر میں بننے والی اس رومانٹک کامیڈی فلم کی کہانی کھان پان کے ذریعے لوگوں کو ایک ساتھ جوڑنے کے بارے میں ہے۔
فلم میں شریا ایک ریڈیو جاکی بنی ہیں۔ ان کے ساتھ نانا پاٹیکر کی جوڑی بنائی گئی ہے جبکہ علی اور تاپسی ایک نوجوان جوڑے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nana patekar to play archaeologist in prakash rajs tadka in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply