تنو شری دتہ کا جنسی ہراسانی کا الزام:ممبئی پولس نے نانا پاٹیکر کو کلین چٹ دی

نئی دہلی: اداکارہ تنوشری دتہ کے ذریعہ عائد کئے گئے الزام میں ممبئی پولس کو کو نانا پاٹیکر کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا ۔

گزشتہ سال شری دتہ نے بالی وڈ اداکار نانا پاٹیکر کے خلاف ایک پرانے معاملے میں جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے ہندی فلم انڈسٹری میں ’ می ٹو مہم‘ کی شروعات کی تھی ۔ تنو کے الزاموں کے بعد کئی اور اداکارائیں آگے آئیں اور بالی وڈ میں اپنے ساتھ ہوئے جنسی ہراسانی کی کہانی کو بیان کیا۔ اس معاملے کے سامنے آتے ہی فلم انڈسٹری میں می ٹو تحریک نے زور پکڑ لیا تھا اور ایک بعد دیگر بڑے بڑے اداکار و ڈائریکٹر اور پروڈیوسر اس مہم کی گرفت میں آ نے کی وجہ سے کئی لوگوںکو اپنے پروجکٹوں سے ہاتھ دھونا پڑا ۔

بہر کیف می ٹو مہم نے جیسے ہی زور پکڑا نانا پاٹیکر اور تنو کا معاملے کافی آگے بڑھا اور ممبئی پولس تک جا پہنچا اور ممبئی پولس نے معاملے کی جانچ کی اور جانچ پڑتا ل کرنے کے بعد ممبئی پولس کو کو نانا پاٹیکر کے خلاف تنوشری دتہ کے ذریعہ عائد کئے گئے الزام میں کسی طرح کے ثبوت نہیں ملے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسی معاملے میں پولس کی طرف سے نانا پاٹیکر کو کلین چٹ ملنے کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی تھیں ، حالانکہ ایسی خبریں آنے کے بعد اداکارہ تنو نے صاف کیا تھا کہ جو خبریں پھیلائی جا رہی ہیں وہ محض افواہ ہیں۔ اداکارہ نے کہا ’ میڈیا میں نانا پاٹیکر کو جنسی ہراسانی معاملے میں پولس کی جانب سے کلین چٹ ملنے کی غلط خبر چل رہی ہے ، میں یہ صاف کرنا چاہتی ہوں کہ ممبئی پولس نے ایسا کوئی بیان نہیں دیاہے ، میرے وکیل اور ممبئی پولس نے کنفرم کیا ہے کہ می ٹو معاملے پر ابھی بھی جانچ چل رہی ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ اب اس معاملے میں نانا پاٹیکر کو ممبئی پولس کی طرف سے کلین چٹ ملنے کے بعد اداکار نانا پاٹیکر کیا رد عمل ہو گا اور اداکارہ تنو شری دتہ آگے کیا قدم اٹھائیں گی ۔ واضح رہے کہ تنو شری دتہ نے نا نا پاٹیکر پر فلم ’ ہارن اوکے پیلیز ‘ کے سیٹ پر غلط طریقے سے چھونے کا الزام عائد کیا تھا ، ایک انٹرویو میں اداکارہ تنو نے کہا تھا ’ نانا پاٹیکر نے مجھے گانے کے اسٹیپس سکھانے کے بہانے بڑے فحش انداز سے چھوا تھا۔نانا کی اس حرکت کے بعد تنو فلم سے باہر ہو گئیں تھیں اور ان کی جگہ راکھی ساونت کو لایا گیا تھا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nana patekar gets clean chit in tanushree dutta sexual harassment case due to lack of evidence in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.