تمل اداکارہ نمیتا ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں

نئی دہلی: بگ باس میں سابق مہمان اور تمل ادکارہ نمیتا تروپتی میں منعقد روایتی تقریب میں اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ وریندر چودھری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔
شادی کی رسومات جمعہکو علی الصباح فریقین کے گھر والوں کی موجودگی میں ساڑھے پانچ بجے انجام پائیں ۔ اس موقع پر اداکار سرتھ کمار، رادھیکا اور گایتری رگھورمن بھی موجود تھیں۔
اورا ب جوڑے کی جانب سے چنئی میں استقبالیہ دیا جائے گا۔کولی ووڈ کی ملکہ کہی جانے والی نمیتا کے حوالے سے اس ماہ کے اوائل میں یہ افواہ اڑائی گئی تھی کہ وہ اداکار سرتھ بابو سے شادی رچا رہی ہیں لیکن نمیتا نے فوراً ہی اس کی تردید کی اور ایک ویڈیو پیغام کے توسط سے اطلاع عام کی کہ وہ وریندر سے چودھری سے شادی کر رہی ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Namitha and veerandras wedding in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply