ر ن ویر سنگھ کسی جزیرے پر شادی اور اس میں نان اسٹاپ پارٹی کے خواہاں

نئی دہلی: بالی ووڈ میں اپنے مختلف اسٹائل کے لیے جانے جانے والے اداکار رنویر سنگھ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی شادی میں نان ا سٹاپ پارٹی ہو اور لوگ جم کر مستی کریں۔ ”بے فکرے“ میں پہنے گئے لباس کے کلیکشن ”دیوانی“ کے لانچ کے لئے ہوئے فیشن شو کے دوران انہوں نے آنے والی فلم ”بے فکرے“ میں ان کے ساتھ کام کررہی اداکار وانی کپور کے ساتھ ریمپ پر خوب مستی کی۔
رنویر نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی شادی کسی آئلینڈ (جزیرہ ) پر ہو اور لوگ خوب مستی کریں۔ رنویر نے کہا ”میری شادی میں نان اسٹاپ پارٹی ہو گی، میں چاہتا ہوں کی وہاں لوگ صرف اور صرف مستی کریں۔ اگر شادی کے وقت تک میں اتنا خرچ برداشت کرنے کے قابل ہو جاؤں تو میں چاہوں گا کہ میری شادی کسی جزیرے پر ہو۔ میں ایک ٹرانس پارٹی کو منظم کرنا چاہوں گا جہاں لوگ موج مستی کے ساتھ رقص کرتے تھے۔“ اس سے پہلے رنویر اور وانی نے دہلی یونیورسٹی میں ’بے فکرے“ کا نیا گاناکھلکے ڈلکے ریلیز کیا تھا جوکہ شادی پر ہی مبنی ہے۔
اس فیشن شو میں دونوں ستاروں نے انہی کپڑوں میں ریمپ واک کیا جس میں اس گانے کو فلمایا گیا ہے۔ ریمپ واک کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں نے فلم کے گانے پرڈانس بھی کیا۔ ‘دیوانی’ کلیکشن کے شو کیس میں ریمپ پر ماڈلس بھی انہی کپڑوں میں نظر آئیں جو اس فلم کا حصہ ہے۔ گپپی گریوال اور ہرش دیپ کور کی آواز میں گایا گیاگانا کھلکے ڈلکے’ میں وشال -شیکھر کی موسیقی ہے۔ 9 دسمبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم کی ہدایت آدتیہ چوپڑا نے کی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: My wedding would be like a non stop party ranveer singh in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply