میری فلم”اے فلائنگ جاٹ“ کرش سے بالکل مختلف ہو گی:ٹائیگر شروف

ممبئی : معروف بالی ووڈ اسٹار ٹائیگر شروف نے کہا ہے کہ وہ ابھی تک سوپر ہیرو کے کردار والی جتنی بھی ہندوستانی فلمیں بنی ہیں اپنی نئی فلم ”اے فلائنگ جاٹ“ میں سوپر اوتار کے ایک مختلف کردار میں نظر آئیں گے۔
اور وہ ایسا رول ہے جو کرش اور ڈرونا دونوں فلموں کے سوپر ہیرو کے کردار سے بالکل جدا ہے۔یہ معلوم کیے جانے پر کہ ”اے فلائنگ جاٹ“ ڈرونا یا رتک روشن کی کرش سے کیسے مختلف ہو گی شروف نے کہا کہ اس میں با لاکل مختلف ایکشن ہے اور سوپر ہیرو کا کردار بھی بالکل نئے طرز کا ہے ۔تاہم انہوںنے مزید کہا کہ فلم کے بارے میں کچھ کہنا سننا قبل از وقت ہوگا۔
لیکن جہاں تک میرے کردار کا تعلق ہے تو اس میں مجھے ایسا طاقتور نہیں دکھایا گیا ہے جیسا کہ اس قسم کے کرداروں میں آپ لوگ دیکھتے رہے ہیں۔میں ڈرونا اور کرش کے مقابلہ کافی چھوٹا ہوں۔فلم ، جس میں پیشہ ور پہلوان ناتھ جونز بھی ایک منفی رول ادا کر رہے ہیں ،25اگست کو ریلیز ہوگی۔

Title: my role in a flying jat wil be different fro krrish says tiger shroff | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply