ابتدا میں پروڈیوسرسمجھتے تھے کہ میں اداکاری نہیں کر سکتا: اکشے کمار

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار، جنہوں نے یہ انکشاف کیاکہ فلم سازوں اور ڈائریکٹروں کا خیال تھا کہ وہ فلموں میں اداکاری نہیں کر سکتے 29نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’ 2.0میں جنوبی ہند کے سپر اسٹار رجنی کانت کے ساتھ نظر آئیں گے۔

تقریباً 140فلموں میں کام کر چکے اکشے کمار نے کہا کہ ابتدائی دور میں ڈائریکٹروں کا خیال تھا کہ مجھ سے ادکاری نہیں ہو پائے گی ۔ اس لیے انہوں نے کئی ایکشن فلموں میں ہی کام کیا ۔

اکشے نے کہا ”اب تک میں نے 135-140فلمیں کیں ہیں ۔ اکشے نے مزید کہا کہ انہوں نے رفتہ رفتہ کامیڈی اور رومانوی فلمیں کرنا شروع کیں اور پھر سماجی فلموں میں کام کرنا شروع کر دیا ۔

انہوں نے گزشتہ دنوں ورلڈ ٹائیلیٹ ڈے کی شام کے موقع پر ہارپک کے برانڈ امبیسڈر ’ یونیورسل ایکسس ٹو سینی ٹیشن ‘ نام کے چینل پر یہ بات کہی ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: My producers felt i wont be able to act in films reveals akshay kumar in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment