شریک حیات دل کا اچھا انسان ہونا چاہئے:عالیہ بھٹ

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ انہیں ”لائف پارٹنر “ کے طور پر اچھے دل والا انسان چاہیے۔ عالیہ کی فلم ”ڈیر زندگی“ جلوہ گر ہونے والی ہے اس فلم میں انہوں نے ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جسے صحیح لائف پارٹنر ڈھونڈنے میں کافی اتار چڑھاو سے گزرنا پڑتا ہے۔ عالیہ ان دنوں سنگل ہیں اور ایسا خیال ہے کہ سدھارتھ ملہوترا سے ان کا بریک اپ ہو گیا ہے۔
جب ان پوچھا گیا کہ آخر انہیں اپنے ہونے والے لائف پارٹنر میں کیا خوبیاں چاہئے، تو انہوں نے کہا ”میرا لائف پارٹنر پرکشش اور ہاٹ ہو یا نہیں، لیکن ایک اچھا انسان ضرور ہونا چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی وہ پراعتماد اوردلچسپ بھی ہونا چاہئے ، وہ سویٹ ہو اور مجھے بہت محبت کرے“۔ قابل ذکرہے کہ گوری شندے کی ہدایت میں بنی فلم ”ڈیر زندگی“ میں عالیہ نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: My life partner will not be a youth icon and not necessarily hot alia bhat in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply