بالی ووڈ اداکار الوک ناتھ کے خلاف ممبئی پولس نے ریپ کیس درج کیا

ممبئی : ممبئی پولس نے بالی ووڈ اداکار الوک ناتھ کے خلاف ریپ کی شکایت کیے جانے کے ایک ماہ بعد بدھ کے روز تعزیرات ہند کی دفعہ376کے تحت ایک ایف آئی آر درج کر لی۔

ریپ کی شکار شکایت کنندہ نے 17اکتوبر کو پولس میںجو شکایت درج کرائی اس میں الزام لگایا گیا ہے کہ 19سال پہلے جب وہ ایک ٹی وی شو میں ایک ساتھ کامکرتے تھے تو اسے نشے کی دوا پلا کر اس سے ریپ کیا گیا ۔متاثرہ عورت نے پہلے تو8اکتوبر کو فیس بک پر الوک ناتھ کے خلاف الزامات لگائے گئے تھے۔

اس پوسٹ میں اس نے دعویٰ کیا تھا کہ اداکار نے اپنے گھر پر ایک پارٹی کے دوران اس کو خوب شراب پلائی ۔اور جب وہ طبعیت گری گری سی محسوس کرنے کے بعد جب ان کے گھر سے نکلی تو الوک ناتھ نے اسے اپنی کار مین اس کے گھر تک چھوڑنے کی پیش کش کی لیکن وہ انہیں گھر لے جانے کے بجائے کسی دوسری جگہ لے گئے جاں انہوں نے اس سے ریپ کیا۔

اس پوسٹ کے بعد الوک ناتھ کی بیوی آشو سنگھ نے متاثرہ کے خلاف ہتک عزت کی ایف آئی آر درج کرائی۔ایک ہفتہ بعد ناتھ نے اس کے خلاف ایک کروڑ روپے ہرجانے کا ہتک عزت دعویٰ کیا۔

لیکن بامبے سٹی سول اینڈ سیشن کورٹ نے یہ کہتے ہوئے کیس خارج کر دیا کہ فیس بک پوسٹ پر وہ ہتک عزت کا دعویٰ نہیںکر سکتے ۔ اس پوسٹ کے بعد مزید دو خواتین نے الوک ناتھ پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mumbai police file rape case against actor alok nath in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment