سنجے دت کی دیوانہ وار پرستار نے اپنی ساری دولت اداکار کے نام منتقل کر دی ،سنجے نے واپس کر دی

ممبئی : یوں توفلمی ستاروں کے پرستار ان سے محبت میں کسی بھی حد تک چلے جاتے ہیںکوئی ان کے جیسا بالوں کا اسٹائل رکھ لیتا ہے توکوئی ان کے ملبوسات اور پہننے کے انداز کی نقل کرتا ہے۔
لیکن بالی وڈ ادادکار سنجے دت کی ایک پرستار ان کو ایسا دیوانہ وار چاہتی ہے کہ اس نے اپنی ساری دولت ہی سنجے دت کے نام کر دی۔ نیشی ہری چندر ترپاٹھی نام کی یہ عورت سنجے دت کی بہت بڑی فین تھی۔
سنجے دت کے لئے ان کی دیوانگی اور پیار اس قدر تھا کہ وہ اپنے موت سے پہلے ہی وہ اپنے بینک اکاؤنٹ کا سارا پیسہ اور لاکر سب سنجے دت کے نام کر گئیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ سنجے دت کو نیشی کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے کہ نیشی کون ہیں۔
ان کو پتہ تب چلا جب پولس نے انہیں فون کر کے بتایا کہ نیشی کا انتقال ہو گیا ہے اور وہ اپنا بینک اکاؤنٹ اور لاکران کے نام منتقل کر گئی ہیں۔ وہیں سنجے دت نے بھی صاف کر دیا ہے کہ انہیں نیشی کے ا کاؤنٹ یا لاکر سے کچھ نہیں چاہئے اور وہ رقم اور دیگر سامان اس خاتون کے لواحقین کو ہی دے دیا جائے۔
قابل غور ہے کہ 15جنوری کو طویل علالتکے بعد نیشی کا انتقال ہو گیا ۔ وہ اپنے دو بیٹوں اور ایک بیٹی کے ساتھ مالا بار ہل میں رہتی تھیں۔

Title: mumbai fan leaves all her money to actor sanjay dutt | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply