ہندو اور مسلم دونوں اپنے ’ ملک‘ سے پیار کرتے ہیں ، ثابت کرنے کی ضرورت کیا ہے: انوبھو سنہا

نئی دہلی: سماج میں پھیلی نفرت ،اپنے ملک کو پیار نہ کرنے کی تہمت اور سوشل میڈیا پر افواہوں سے بےزارعام مسلمانوں کے احساسات کو ٹٹولتی فلم ’ ملک‘ کے ڈائریکٹر انوبھو سنہا کا کہنا ہے کہ ہندو ا ور مسلمان دونوں اپنے مذہب اور ملک سے پیار کرتے ہیں ،لیکن انہیں اسے ثابت کرنے کےلئے مجبور نہ کیا جائے ۔

بقول شاعر گوپال داس نیرج کی نظم ” اب کوئی مذہب ایسا بنایا جائے، جس میں انسان کو انسان بنایاجائے۔انوبھو سنہا کا کہنا ہے کہ مذہب کوئی برا نہیں ہے ، اگر ایک دوسرے پر بھروسہ اور یقین کیا جائے اور ایک دوسرے کی نیت پر شک نہ کیا جائے تو 70سال کی نفرت کو 70گھنٹے میں پیار اور خلوص میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

ڈائریکٹر سنہا آگے کہتے ہیں کہ ’ اس ملک میں نہ ہندو فساد چاہتا ہے اور نہ ہی مسلمان، بس چند لوگ ہیں جو ان دونوں کولڑتے جھگڑتے دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ اس میں ان کا فائدہ ہے۔ اس کے لئے میڈیا اور سوشل میڈیا کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے وہ صلاح دیتے ہیں کہ اگر عوام نیوز چینل اور سوشل میڈیا سے رابطہ منقطع کر لے تو پیار کی برسات ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

ممبئی میں ایک ایونٹ کے دوران سنہا نے ہندوو¿ں اور مسلمانوں کے بارے میں بتایا کہ دنگا فساد دونوں قوم نہیں چاہتی ہے۔ دونوں فرقوں میں بڑھتی دوریوں سے دل برداشتہ سنہا کہتے ہیں کہ ” تمام دنیا کے مسئلے حل ہو رہے ہیں ، برلن کی دیوار گر رہی ، مشرقی و مغربی جرمنی ایک ہو گئے شمالی و جنوبی کوریا ایک ہو رہے ہیں لیکن ہمارے مسئلے حل ہی نہیں ہو پار ہے ہیں میں تو کہتا ہوں کہ اگر ہندو مسلم 15دن نیوز چینل دیکھنا بند کر دیں تو دونوں کو آپس میں پیار ہو جائے گا۔

ہندو مخالف ہونے کے الزامات کا سامنا کرنے والے سنہا کہتے ہیں ” مذہب زبردستی کی چیز نہیں ہے ، کوئی میرے سر پر بندوق رکھ کر ’ جے شری رام‘ بولنے کو کہے گا تو میں نہیں بولوں گا، میںہندو ہوں اس پر مجھے فخر ہے، رام میرے اندر بسے ہیں لیکن میں دکھاوا نہیں کرتا، آج بھی میں صبح وشام پوجا کرتا ہوں، آخر کیوں ہندو کیوں ثابت کرے کہ وہ اس ملک سے اور اپنے مذہب سے پیار کرتا ہے اور مسلمان کیوں ثابت کرے کہ وہ محب وطن ہے۔

خیال رہے کہ سنہا کی آنے والی فلم ’ ملک‘ 3اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mulk presents my version of nationalism anubhav sinha in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply