فلم ساز انوبھو سنہا نے فلم ’ ملک‘ پر ٹرول کرنے والوں کو لتاڑا

نئی دہلی: بالی وڈ فلم ساز انوبھو سنہا اپنی آنے والی فلم ’ ملک‘ کی وجہ سے ٹوئٹر پر مسلسل ٹرول ہورہے ہیں، جب سے اس فلم کا ٹیلر ریلیز ہوا تب سے لیکر اب تک لگاتار ٹرول کئے جا رہے ہیں اور ان پر طرح طرح کے الزام عائد کئے جانے کے بعد اب فلم میکر انوبھو سنہانے ٹرولرس کو جواب دیتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی فلم میں نہ انڈر ورلڈ داؤد ابراہم کا پیسہ لگا ہے اور نہ ہی کانگریس یا آر ایس ایس یا کسی اور ہندو یامسلم تنظیم کاپیسہ لگا ۔

فلم ساز پر فلم کی تشہیر کے لئے مسلمانوں کی ہمدردی حاصل کرنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ فلم ’ ملک‘ ایک مسلم کنبہ پر لگے غداری کے الزامات اور پھر سماج میں عزت واپس پانے کی ان کی قوائد پر مبنی ہے۔

انوبھو سنہا نے ٹرول کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کیسے ہر دن ڈھیروں پوسٹ لکھے جا رہے ہیں اور گزشتہ ایک دو سالوں سے ہر گھنٹے بغیر نام اور چہرے کے نفرت انگیز پوسٹ کئے جارہے ہیں۔

انوبھوسنہا وضاحت کرتے ہوئے لکھا” فلم ’ ملک‘ میں داؤد ابراہیم کا پیسہ نہیں لگا ہے آپ اس سے پوچھ سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ کانگریس کا بھی نہیں ،آپ راہل گاندی جی سے پوچھ سکتے ہیں اور آر ایس ایس کا بھی نہیں لگا ہے ۔ آپ موہن بھاگوت جی سے پوچھ سکتے ہیں۔ اس میں مسٹر دیپک مکٹ اور ان کے والد کمل مکٹ کاپیسہ لگا ہے جو ایک مشہور بزنس مین ہیں“۔

انوبھو نے آگے کہا ’نہیں ، میرا ہر پوسٹ ملک فلم کے بارے میں نہیں ہے۔ ہم فلم کی تشہیر میںکروڑوں روپے خرچ کررہے ہیں اسے بنانے میں ہم نے اس سے بھی زیادہ پیسہ خرچ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کئی پوسٹ پڑھ کر ہنسی آتی اور ساتھ ہی وہ برا بھی محسوس کرتے ہیں ۔ انوبھو نے کہا فلم ملک ایک اچھی فلم ہے اور اس کا ہندو مسلم سے کوئی سروکار نہیں بلکہ آپ سے لینا دینا ہے۔ بتا دیں ا س فلم میں ایکٹر رشی کپور اور ادکارہ تاپسی پانو اہم کردار میں ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mulk is not about your masters director anubhav sinha writes open letter to trolls in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment