ہند۔چین جنگ کے پس منظر پر مبنی فلم’خاتون‘2018 میں ریلیز ہو گی

نئی دہلی: بالی ووڈ میں ویسے تو حب الوطنی پر مبنی فلموں کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن رام رمیش شرما کی ہدایت میں بن رہی فلم ’خاتون‘ ملک کی محبت کے ساتھ ساتھ ایک بہادر سپاہی کی محبت کی کہانی سے بھی روبرو کرائے گی۔ 1962 میں ہندوستان چین جنگ کے پس منظر پر بننے والی اس فلم میں سلمان خان کی فلم ’جے ہو‘ میں معاون کردار ادا کرنے والے اداکار سنتوش شکلا بطور اداکار اپنی فلمی کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں تو وہیں فلم کی اہم اداکارہ ریوتی چھیتری بالی ووڈ میں قدم رکھ رہی ہیں۔
’خاتون‘کی خالق انیتا اگروال اور اتکرش اگروال کے مطابق فلم میں سنتوش شکلا اور ریوتی کے کرداروں کی محبت کی کہانی ہے۔ یہ اس دور کی کہانی ہے جب توانگ (اروناچل پردیش) چین کے قبضے میں تھا۔ فوج کے جوان کا کردار ادا کر رہے سنتوش شکلا نے اپنے کردار کو متحرک بنانے کیلئے بال بھی کٹوالئے۔ انہوں نے بتایا کہ لباس پر خصوصی توجہ کے ساتھ انہوں نے ہندوستان۔چین جنگ پر کافی تحقیق بھی کی ہے۔ اگلے سال ریلیز ہونے والی اس فلم کی شوٹنگ فی الحال منالی میں چل رہی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Movie khatoon based on indo china war in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply