موسمی چٹرجی نے دو عشرے تک اپنی رومانی اداو¿ں سے فلم بینوں کو اپنا دیوانہ بنائے رکھا تھا

ممبئی: (یو این آئی ) بالی ووڈ میں موسمی چٹرجی کو،جن کی آج (26اپریل) کو 64ویں سالگرہ ہے ، ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے 70 اور 80 کی دہائی میں اپنی رومانوی اداو¿ں سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا۔ 26 اپریل 1953 کو کولکتہ میں پیدا ہونے والی موسمی چٹرجی نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز سال 1967 میں بنگلہ فلم بالیکا ودھو سے کیا۔ ان کی یہ فلم باکس ا?فس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔موسمی چٹرجی 18سال کی عمر میں ایک بیٹی کی ماں بن گئی تھیں ۔اور ماں بننے کے بعد ہی انہوں نے فلمی زندگی شروع کی۔ اور فلمی کیریئر کا آغاز سال 1972 میں آئی فلم انوراگ سے کیا۔ اس فلم میں موسمی چٹرجی کے ساتھ ونود مہرا تھے۔ شکتی سامنت کی ہدایت میں بنی انوراگ میں موسمی چٹرجی نے نابینا لڑکی کا کردار ادا کیا تھا۔ کیریئر کے آغاز میں اس طرح کا کردار کسی بھی نئی اداکارہ کے لئے چیلنج سے بھرپور ہو سکتا تھا لیکن موسمی نے اپنی سنجیدہ اداکاری سے ناظرین کو بے حد مسحور کیا۔اس فلم کے لیے موسمی کو بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ سے نامزد کیا گیا تھا۔ سال 1974 میں موسمی چٹرجی نے روٹی کپڑا اور مکان اور بے نام جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کی۔ روٹی کپڑا اور مکان کے لیے موسمی چٹرجی کو بہترین معاون اداکارہ کے لئے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔.سال 1976 میں ان کی ایک اور سپر ہٹ فلم سب سے بڑا روپیہ ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں ایک بار پھر موسمی چٹرجی اور ونود مہراکی جوڑی کو بہت پسند کیا گیا۔ موسمی چٹرجی کے کیریئر میں ان کی جوڑی سب سے زیادہ ونود مہرا کے ساتھ پسند کی گئی۔ اس کے علاوہ انہوں نے سنجیو کمار، جتیندر، راجیش کھنہ، ششی کپور، امیتابھ بچن جیسے سپر ہٹ ستاروں کے ساتھ بھی کام کیا۔ انہوں نے ہندی فلموں کے علاوہ کئی بنگلہ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی کچھ دیگر قابل ذکر فلموں میں کچے دھاگے، زہریلا انسان، سورگ نرک، پھول کھلے ہیں گلشن گلشن، مانگ بھرو سجنا، جیوتی بنے جوالا ، داسی، انگور، گھر ایک مندر، زخمی، سنتان ، جلاد، قریب، زندگی راکس وغیرہ شامل ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Moushumi chatterjeebirthday special in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply