فلم ’ گولڈ’ میرے اپنے ٹیلنٹ سے ملی ہے سلمان خان کی بدولت نہیں: مونی رائے

نئی دہلی: ٹی وی شو ’ ناگن‘ سے ناظرین کے دل میں جگہ بنانے والی اداکارہ مونی رائے اپنی پہلی بالی ووڈ فلم’ گولڈ‘ میں ،جو15اگست کو سنیما گھروں کی زینت بن رہی ہے،معروف اداکاراکشے کمار کی بیوی کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گی۔

چونکہ مونی اور ایکٹر سلمان خان ایک دوسرے سے کافی قریب ہیں اس لیے یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ سلمان خان مونی کو انڈسٹری میں ان کے مسقبل کے لئے کافی مدد کر رہے ہیں۔ اور انہی کی مدد سے فلم گولڈ میں مونی کو موقع ملا ہے۔

لیکن حال ہی میں اداکارہ مونی رائے نے اس فلم کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں کہا” کہ انہیں میڈیا کی اس بات سے بہت تکلیف پہنچی کہ یہ فلم (گولڈ) انہیں سلمان خان کی وجہ سے ملی ہے۔

مونی نے کہا ” کیا میرا انڈسٹری میں 10سال تک کام کرنا بےکار گیا، کیا مجھ میں کوئی صلاحیت و ٹیلنٹ نہیں ہے۔ مونی رائے نے کہا ’ میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ مجھے یہ فلم اپنے بوتے پرملی تھی۔

ہاں یہ درست ہے کہسلمان خان نے ہمیشہ میرے کام کی تعریف کی ہم نے ساتھ میں کچھ شو بھی کئے ہیں لیکن ان کے پروڈکشن ہاؤس سے میرے لئے کوئی کال یا آفر نہیں آیا“۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mouni roy says shes hurt by rumours that salman khan helped her bag gold in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply