بالی ووڈ میں نو وارد ادکارہ مونی رائے اب خوشی سے مر سکتی ہیں

نئی دہلی: رواں سال سنیما گھروں میں پیش ہونے والی اداکار اکشے کمار کی فلم ’ گولڈ‘ سے ٹی وی انڈسٹری سے نکل کر بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ مونی رائے نے گزشتہ دنوں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب خوشی سے مر سکتی ہیں۔ اداکارہ مونی ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’ براہمستر‘ کی شوٹنگ میں کافی مصروف ہیں ، جس میں اداکار رنویر کپور ، عالیہ بھٹ اور میگا اسٹار امیتابھ بچن مرکزی کردار میں ہیں۔

فلم براہمستر کے بارے میں بات کرتے ہوئے مونی نے کہا کہ ” میں اپنے کو بہت خوش نصیب مانتی ہوں کہ میں بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے ساتھ کام کر رہی ہوں‘۔ ان کے ساتھ کام کرنے کے بعد مجھے لگتا ہے کہ اب میںخوشی سے مر سکتی ہوں، ان کے ساتھ فلم کرنے سے اچھا میرے لئے اور کیا ہوگا۔

جب مونی سے پوچھا گیا کہ کیا امیتابھ نے آپ کو کوئی ایکٹنگ کرنے کا مشورہ دیا جس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ نہیں، ایکٹنگ ایڈوائز ری تو نہیں ملی اب تک ،سیٹ پر بہت کام ہوتا تھا اور فلم کے ہدایت کار ایان ہمیں ہمیشہ کام مشغول رکھتے تھے ۔

ہاں ! میں انہیں بہت دیر سے دیکھ رہی تھی اور سوچ رہی تھی کہ خدا نے مجھے کتنا بڑا موقع فراہم کیا ہے کہ میں ان جیسے بڑی ہستی کے ساتھ کام کر رہی ہوں، میں نے جب انہیں پہلی بار دیکھا تھا تو میں دم بخود تھی ۔

قابل غور ہے کہ مونی رائے فلم ’ گولڈ، اور ’ براہمستر‘ کے بعد اداکار راجکمار راو¿ کے ساتھ فلم ’ میڈ ان چینا ، اور اداکار جون ابراہم کے ساتھ ’ رومیو اکبر ولٹر ‘ میں بھی دیکھائی دیں گی۔ ان سبھی بڑے ستاروں کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے مونی کہتی ہیں کہ میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے ان سبھی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mouni roy i can now die happily after working with amitabh bachchan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment