فلم مون لائٹ نے بہترین فلم ا عزازسمیت تین آسکر ایوارڈ جیتے

لاس اینجلس:مریکی شہر لاس اینجلس میں 89ویں آسکر ایوارڈز میں ’مون لائٹ‘ نے بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کر لیا ہے۔ مہرشالا علی نے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ وہ 2014 کے بعد سے یہ انعام جیتنے والے پہلے سیاہ فام اداکار ہیں۔ ان کے علاوہ بہترین معاون اداکارہ کا انعام ایک اور سیاہ فام اداکارہ وایولا ڈیوس نے جیت لیا۔ انھوں نے ’فینسز‘میں روز نامی کردار کے روپ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ ڈیوس اور علی کے ساتھ اس زمرے میں کل سات فنکاروں کو نامزد کیا گیا تھا۔
رومانس سے بھری موسیقی کے فلم ’لا لا لینڈ‘ کو سب سے زیادہ 14 زمروں میں نامزد کیا گیا تھا جن میں سے دو میں اسے ایوارڈ ملا ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ یہ فلم کل 11 آسکر جیت کر ’ٹائٹینک‘ اور ‘لارڈ آف دی رنگس: دی ریٹرن آف دی کنگ’ کے ریکارڈ کی برابری کرے گی لیکن کچھ تکنیکی زمروں میں ایوارڈ حاصل نہ کرنے کے باعثیہ پچھڑ گئی.ڈزنی اینی میشن اسٹوڈیوز کی جانوروں پر مبنی کارٹون فلم ’زوٹوپکا‘ کو بہترین اینی میٹڈ فیچر فلم کے اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔فلم میں ایک خرگوش کی کہانی ہے جو پولیس افسر بنتا ہے۔ یہ سال کی باکس آفس سپر ہٹ میں شامل ہے اور دنیا بھر میں اس کے ایک ارب سے زیادہ ٹکٹ فروخت ہوئی ہیں۔
فلم کے معاون ڈائریکٹر بیرن ہاورڈ نے انعام حاصل کیا۔ ایک اور معاون ڈائریکٹر رچ مور نے کہا کہ وہ اس کہانی کو پسند کرنے کے لئے دنیا بھر کے شائقین کے شکر گزار ہیں۔ تقریب میں اس وقت غلط فہمی پھیل گئی جب وارن بیٹی نے بہترین فلم کے لیے غلطی سے ’لا لا لینڈ‘ کا نام لے لیا، حالانکہ یہ ایوارڈ مون لائٹ کے حصے میں آیا ہے۔ بہترین اداکار کا انعام کیسی ایفلیک نے ’مانچسٹر بائی دا سی‘ پر جب کہ بہترین اداکارہ کا طلائی مجسمہ ایما اسٹون نے ’لا لا لینڈ‘ میں بہترین اداکاری پر حاصل کیا۔ توقع تھی کہ ’لا لا لینڈ‘ 14 نامزدگیوں کے ساتھ زیادہ ایوارڈ حاصل کرے گی لیکن وہ صرف چھ ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکی۔ ’مون لائٹ‘ اور ’ہیک سا رِج‘ نے تین تین ایوارڈ جیتے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Moonlight shines at 2017 film independent spirit awards in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply