می ٹو مہم: کچھ ناموں نے مجھے حیران کر دیا ہے : اے آر رحمان

نئی دہلی:بالی وڈ فلم انڈسٹری میں جنسی ہراسانی کے خلاف ’ می ٹو ‘ مہم بن کر اٹھی آواز کی تقریباً ہر طرف پذیرائی ہو رہیہے۔ آسکر ایوارڈ یافتہ میوزک ڈائریکٹر اے آر رحمان نے بھی اب اس مہم پرپہلی بار رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنسی ہراسانی کے معاملے میں متاثرین کے نام اور استحصال کے جو واقعات سامنے آئے ہیں ان میں سے کچھ پر وہ حیران ہیں۔

رحمان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس مہم سے وابستہ ایک بیان جاری کرتے ہوکہا ” ان کا ہدف ہمیشہ کام کے لیے ایک محفوظ ماحول بنانے کا رہا ہے۔

اپنے اس بیان میں میوزک ڈائریکٹر رحمان نے لکھا” می ٹو مہم کو نزدیک سے دیکھ رہا ہوں۔۔۔کچھ ناموں نے مجھے حیران کر دیا ہے ۔۔۔ چاہے وہ متاثرین کا نام ہویا جنسی ہراسانی کرنے والوں کا، میں اپنی انڈسٹری کو خواتین کے لئے محفوظ اور قابل قدر بناتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں، سبھی متاثرین، جو سامنے آ رہی ہیں انہیں اور طاقت ملے، اپنے سبھی کوششوں میں ، میں اور میری ٹیم بس یہی کوشش کرتے ہیں کہ ہم ایک ایسا محفوظ ماحول بنائے جہاں ہر کوئی کھل کر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو دیکھا سکے، کامیاب ہو سکے“۔

رحمان نے آخر میں لکھا” سوشل میڈیا نے ان متاثرین کو اپنی آواز اٹھانے کا ایک شاندار راستہ دیاہے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Metoo india some names have shocked me says ar rahman in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply