پاکیزہ کی مینا کماری آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں

نئی دہلی: آج ماضی کی نامور اداکارہ اور ہندی سینما کے پردے پر طویل عرصے تک راج کرنے والی ٹریجڈی کوئین اداکارہ مینا کماری کی آج 85ویں سالگرہ ہے۔اپنی لازوال اداکاری سے لاکھوں کروڑوں دِلوں پر راج کرنے والی مینا کماری یکم اگست 1932کو ممبئی میں پیدا ہوئیں جن کا حقیقی نام’ماہ جبین بانو‘ تھا تاہم فلم انڈسٹری میں انہیں مینا کماری کے نام سے شہرت حاصل ہوئی۔

نہایت کم عمری میں فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی مینا کماری طویل عرصے تک ہندوستانی سینما پر چھائی رہیں اور اپنے 33 سالہ فنی کریئر میں 90 سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں پری نیت، کاجل پھول اور پتھر، دل ایک مندر،آرتی، پاکیزہ اور صاحب بی بی اور غلام جیسی مشہور فلموں میں شاندا ر اداکاری کے لئے یاد کیا جاتا ہے۔

مینا کماری نے 60 کی دہائی میں مشہور شاعر کمال امروہی سے شادی کی تاہم یہ شادی زیادہ عرصے تک قائم نہ رہ پائی۔مینا کماری کو یہ اعزازبھی حاصل ہے کہ وہ بالی وڈ کی پہلی ہیروئن ہیں جن کو پہلا فلم فیئر ایوارڈ 1952 کی فلم باجو باورا پر ملا اوراس فلم نے مینا کو شہرت اور پہچان عطا کی۔فروری1972 میں فلم پاکیزہ کی ریلیز کے دو ماہ بعد ہی مینا کماری جگر کے عارضے میں مبتلا ہو گئیں اور اپنے لاتعداد مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہو گئیں تاہم اپنی باکمال اوربے مثال اداکاری کی وجہ سے وہ آج بھی لوگوںکے دلوں میں زندہ ہیں۔

مینا کماری نے چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے فلموں میں کام کرنا شروع کیا تھا۔مینا کماری کی مشہور فلموں میں بیجو باورا، کوہ نور، آزاد، فٹ پاتھ، دو بیگھہ زمین، آزاد، شاردا، شرارت، زندگی اور خواب، پیار کا ساگر، بے نظیر، چتر لیکھا، بھیگی رات، غزل، نور جہاں، بہو بیگم، پھول اور پتھر، پورنیما، میں چپ رہوں گی ، پاکیزہ، دل اپنا اور پریت پرائی، سانجھ اور سویرا، چراغ کہاں روشنی کہاں،مس میری، ایک ہی راستہ، دل اک مندر، اور منجھلی دیدی کے نام سر فہرست ہیں۔ان کی خوب صورت ادکاری کے اعتراف میں انھیں ملکہ جذبات کا خطاب بھی عطا کیا گیا تھا۔

مینا کماری ادب سے گہرا لگاؤ رکھتی تھیںوہ بہترین شاعرہ تھیں اور تھیں اور ان کاتخلص ناز تھا۔ ان کا شعری مجموعہ تنہا چاند کے نام سے شائع ہوا تھا۔گوگل نے عظیم شخصیات کو اپنے مخصوص انداز میں خراج تحسین پیش کرنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بالی ووڈ کی ٹریجڈی کوئینیعنی کہ ملکہ جذبات مینا کماری کے اعزاز میں آج ڈوڈل بناکر یاد کیا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Meena kumaris 85th birth anniversary in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply