ہالی ووڈ کے معروف اداکار مارٹن لینڈ انتقال کر گئے

واشنگٹن: ہالی وڈ میں 1960 عشرے میں مشہور ٹیلی ویژن سیریز ’مشن:امپاسیبل‘ کے اسٹار اداکار مارٹن لینڈ کا لاس اینجلس کے وی سی ایل اے میڈیکل سنٹر میں انتقال ہوگیا۔ وہ 89 برس کے تھے۔ مسٹر لینڈ کے ترجمان ڈک گٹمین نے کل اس بات کی اطلاع دی۔ مسٹر گٹمین کے مطابق مسٹر لینڈ کی موت ہفتہ کو ہوئی تھی۔ انہیں کسی نامعلوم مرض میں مبتلا ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں دوران علاج ان کی موت ہوگئی۔
مسٹر لینڈ نے ٹیلی ویژن سیریز کے بعد اپنے کریئر میں 1994 میں فلم ’اِڈ وڈ‘ سے شاندار واپسی کی۔ اس فلم میں بہترین اداکاری کیلئے انہیں سرفہرست معاون اداکار کا آسکر ایوارڈ بھی ملا۔ اس سے قبل مسٹر لینڈ کو فرانسس کوپپولا کی ’ٹکر‘ اور وڈی ایلن کی ’کرائمس اینڈ مسڈیمینارس‘ میں بہترین اداکاری کے لئے بھی آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Martin landau dead oscar winning actor was 89 in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply