فلم منٹو بنانا میرے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے: فلم ساز نندتہ داس

ممبئی: بالی ووڈ فلمساز نندتا داس کا کہنا ہے کہ معروف ادیب سعادت حسن منٹو کے کردار کو سلور اسکرین پر دکھانا کافی مشکل ہے۔ نندتا گزشتہ کئی سالوں سے منٹو کے پروجیکٹ پر کام کر رہی تھیں لیکن اب ’منٹو‘کی ٹیم شوٹنگ کے لئے تیار ہے۔ فلم میں ‘منٹو’ کا کردار نواز الدین صدیقی ادا کریں گے۔ نندتا نے بتایا کہ آخر کار طویل انتظار کے بعد ہماری فلم فلور پر جانے کے لئے تیار ہے لیکن ’منٹو‘ کی کہانیاں اتنی زبردست ہیں کہ کئی بار ڈر بھی لگتا ہے کہ ان کہانیوں کو پردے پر کس طرح دکھایا جائے، کیونکہ ویڑوول میڈیا میں آپ کو سب کچھ بتانا، سمجھانا اور دکھانا پڑتا ہے جو انتہائی مشکل کام ہے۔
نندتا نے کہا، ان دنوں ’منٹو‘کی تیاری زور شور سے چل رہی ہے، 15 مارچ سے ہم ’منٹو‘ کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ ’منٹو‘’ میرے لئے بہت بڑا پروجیکٹ ہے کیونکہ یہ ایک دورانیہ فلم ہے۔ ہمیں۔1940 کے زمانے کو دوبارہ پیش کرنا ہے اور وہ بھی ایسے جدید شہر میں جہاں سب کچھ بدل گیا ہے۔ نندتا نے کہا ‘ ’منٹو‘بالی ووڈ کی دوسری ناچ گانے والی فلموں کی طرح نہیں ہے، ہماری فلم کا بجٹ بہت کم ہے اس لئے ہمیں جلد سے جلد فلم کی شوٹنگ مکمل کرنی ہوگی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Manto is a very big project for menandita das in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply