حقیقت پر مبنی فلم میں اداکاری کرنا افسانوی فلموں سے زیادہ آسان ہے:منوج باجپئی

نئی دہلی: مضبوط کرداروں سے بالی ووڈ میں اپنی شناخت بنانے والے اداکار منوج باجپئی نے کہا کہ ان کے لئے حقیقت پر مبنی فلموں میں اداکاری کرنا آسان ہے۔منوج باجپئی ”ونڈر بوائے“ کے نام سے مشہور بال میراتھن رنر بدھیا سنگھ پر بننے والی فلم ”بدھیا سنگھ: بارن ٹو رن“ میں بدھیا کے کوچ برنچی داس کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
فلم کی تشہیر کے لیے یہاں پہنچے منوج نے کہا کہ حقیقت یا سچے واقعات پر مبنی فلموں میں فکشن فلم کے مقابلے اداکاری کرنا آسان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا، ”فکشن فلموں میں اداکاری کرنے کے لیے آپ کو خود سے تیاری کرنی ہوتی ہے جبکہ حقیقی کہانیوں میں اداکار کو پتہ ہوتا ہے کہ کردار کو کس طرح اداکار کرنا ہے۔
آج انٹرنیٹ کے دور میں یہ اوربھی آسان ہو گیا ہے کیونکہ انٹرنیٹ پر ہر معلومات موجود ہے۔“انہوں نے مزید کہا”بدھیا سنگھ: بارن ٹو رن“ میں اپنے کردار برنچی داس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یو ٹیوب پر ان سے منسلک ڈھیروں فوٹیج موجود ہیں ،اس لئے انہیں خود کو اس کردار میں ڈھالنے میں تھوڑی آسانی ہوگئی۔

منوج نے کہا، ”نو سال پہلے جب یہ معاملہ سرخیوں میں تھا، اس وقت سے میں فلم میں برنچی کا کردار اداکرنا چاہتا تھا،خوش قسمتی سے میرے پاس ہی اس فلم میں اداکاری کرنے کی پیش کش آئی اور میں نے فوراً اس کےلئے ہاں کر دی۔“انہوں نے کہا کہ اس کردار کو ادا کرنے میں بدھیا کا کردار ادا کر رہے میور پٹولے کو لے کر کچھ مشکل ضرور ہوئی۔
اس کی عمر محض پانچ سال کی ہے اور سیٹ پر میں اس کےلئے ایک باپ کی طرح تھا۔سومیندر پادھک کی ہدایت میں بنی یہ فلم پانچ اگست کو ریلیز ہو رہی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Manoj bajpayee in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply