میری فلموں کو مین اسٹریم ایوارڈز ملنا تو دور کی بات نامزد تک نہیں کیا جاتا : منوج واجپئی

نئی دہلی: نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار منوج واجپئی کا کہنا ہے کہ وہ اس بات سے واقف ہیں کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر بے حد سراہی جانے والے ان کی تمام فلموں کو کبھی بھی مین اسڑیم ایوارڈز کے لیے نامزد کی جانے والی فلموں پر مشتمل فہرست میں جگہ نہیں ملی ہے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے راشٹرپتی بھون میں پدم ایوارڈوں کے لئے منتخب کئے گئے 112لوگوں میں سے جن 56لوگوں کواعزاز سے سرفراز کیا ان میں منوج واجپئی بھی شامل تھے۔

اداکار منوج نے 2018میں ریلیز ہوئی اپنی فلم ’ گلی گلیاں‘ کا ایک پوسٹر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا” عادت سی پڑ گئی ہے یہ دیکھنے کی کہ میری سبھی فلمیں جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہت سراہی گئی ہیں انہیں مین اسٹریم ایوارڈ دینا تو دور کی بات ان ایوارڈز کے لیے نامزدگی کی فہرست تک میں جگہ نہیں ملتی ۔

خیال رہے کہ منوج واجپئی کی فلم ’ گلی گلیاں‘ کو بوسان انٹر نیشنل فلم فسٹیول اور 2017میامی فلم فسٹیول ، انڈین فلم فسٹیول آف لاس انجلس ، شکاگو انٹرنیشل فلم فسٹیول سمیت کئی دیگرفلم فسٹیولوں میں دکھا یا گیا ہے۔

قابل غورہے کہ ’ پدم ایورڈ‘ سے جن فلمی شخصیات کو نوازا گیا ان میں منوج واجپئی سمیت موہن لال وشوناتھن، پربھودیوا، شنکر مہادیون جیسے کئی دیگر نام شامل ہیں ، ان سب کے علاوہ بالی ووڈ اداکار قادر خان کو بعدازمرگ پدم ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Manoj bajpayee my films dont get nominated in so called mainstream awards forget about winning in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.