منو ج باجپئی نے فلم سرکار میں 30سطری مکالمہ ایک ہی ٹیک میں ادا کر کے نیا ارنامہ انجام دیا

ممبئی: بالی ووڈ میں اپنی سنجیدہ اداکاری کے لیے مشہور منوج باجپئی نے اپنی آنے والی فلم ’سرکار ‘’ میں 30 لائنوں پر مشتمل ایک طویل مکالمہ ادا کرکے نیا کارنامہ انجام دیا۔ بالی ووڈ فلم ساز رام گوپال ورما ان دنوں اپنی سپر ہٹ فلم’سرکار ‘کا تیسرا ورژن بنا رہے ہیں۔ فلم میں امیتابھ بچن کا اہم کردار ہے جبکہ منوج واجپئی بھی اس فلم میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔
بتایا جارہا ہے کہ سرکار۔ 3 میں منوج نے 30 لائنوں پر مشتمل ایک طویل ڈائیلاگ بولا ہے۔ اتنے لمبے ڈائیلاگ کو بولنے کے لئے منوج نے صرف ایک ٹیک لیا۔ سب سے بڑی بات ہے کہ اس سین میں منوج کے سامنے کوئی اور نہیں، بلکہ خود امیتابھ بچن تھے، جن کے ساتھ فلم کا یہ سیکونس فلمایا گیا ہے۔ ‘سرکار 3’ میں امیتابھ اپنے پرانے کردار میں ہیں، جبکہ منوج ایک شاطر سیاستداں کے کردار میں ہیں۔ منوج نے اپنا کام طے شیڈول سے بھی کم وقت میں مکمل کر لیا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Manoj bajpayee delivers 30 lines in one shot in sarkar 3 in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply