منوج باجپائی رام گوپال کی ”سرکار3 “میں اداکاری کریں گے

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار منوج باجپئی ”سرکار3“میں کام کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ بالی ووڈ فلم ساز رام گوپال ورما اپنی سپر ہٹ فلم” سرکار“کا تیسرا سیکول بنانے والے ہیں۔ فلم میں مرکزی کردار کے طور پر امیتابھ بچن کا انتخاب کیا گیا ہے اور منوج واجپئی بھی اہم کردار میں نظر آ سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو منوج تقریباً 14 سال بعد رام گوپال کے ساتھ کام کریں گے۔
منوج نے رام گوپال ورما کی فلم ستیہ میں کام کیا تھا جو ان کے کریئر کے لئے سنگ میل ثابت ہوئی۔ستیہ میں بھیکھو مہاترے کے کردار کے ذریعے منوج نے اپنی خاص شناخت بنائی تھی۔فلم کے لئے منوج کو بہترین معاون اداکار کا قومی ایوارڈ ملا۔ اس کے بعد منوج نے رام گوپال کے ساتھ شول، کون اور روڈ جیسی فلموں میں کام کیا۔ وہ اب پھر سے رام گوپال کے ساتھ کام کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ جب رام گوپال نے منوج کو ”سرکار3“کے لئے بلایا تو وہ انکار نہیں کر پائے”سرکار 3 “میں جیکی شراف، ارجن رامپال، سنیل شیٹی اور رندیپ ہڈا بھی کام کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ تاہم ابھی اس بات کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Manoj bajpayee and ram gopal varma reunite for sarkar 3 in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply