میں اب کبھی کسی مرد کو مجھے غم دینے کی اجازت نہیں دوں گی :منیشا کوئرالا

نئی دہلی: فلم ’ سنجو‘ میں نرگس دت کا کردار نبھا رہی اداکارہ منیشا کوئرالا کا کہنا ہے کہ وہ اب رومانی زندگی کا انتظا ر نہیں کر رہیں کیونکہ” شاید مرد ۔ عورت والا پیار و محبت میری قسمت میں نہیں ہے او دوبارہ کسی غلط رشتے میں پڑنے سے بہتر ہے کہ میں اس کڑوے سچ کو قبول کر لوں۔میں کبھی کسی مرد کو مجھے کوئی غم دینے کی اجازت نہیں دوں گی۔

کینسر سے جنگ جیتنے کے بعد نئی زندگی پا نے والی اداکارہ منیشا کوئرالا نے کہا” چاہے میری زندگی ہو یا میرا کریئر، میں اب ایسے وقت میں کسی غلط حالات کا سامنا نہیں کر سکتی جب خدا نے مجھے دوسری زندگی بخشی ہے۔ اداکارہ منیشا نے آگے کہا ”میری دنیا الگ ہو گئی تھی، لیکن پھر تجربہ نے مجھے اور سمجھدار اور بردبار بنادیا ۔ جب آپ کی زندگی خطرے میں ہوتی ہے ، آپ کو زندگی کی اصلی قیمت تبھی سمجھ میں آتی ہے۔

فلم سنجو میں کینسر مریض کا کردار نبھا رہی منیشا نے کہا ’ یہ آسان نہیں تھا ،اُس درد ، پریشانی کو دوبارہ جھیلنا ۔نرگس دت کا کردار ادا کرنے کے لئے بہت زیادہ روحانی طاقت کی ضرورت ہوتی ہے لیکن آخر میں سب کام آیا کیونکہ نرگس جی ایک مشہور شخصیت تھیں، میں نے انہیں جینے کی کوشش کی ہے ۔ صرف ان جیسا نظر آنااور ان ہئیر اسٹائل میں بال سنوارنا ہی کافی نہیں ہے ان کا مزاج اور روح کو سمجھنا ضروری ہے۔

میری کوشش کتنی کامیاب ہوئی ہے اس کا پتہ فلم کے ریلیزہونے کے بعد ہو جائے گا۔ فلم ’ سنجو‘ جلد ہی سنیما گھروں کی زینت بننے والی ہے جس میں اہم رول اداکار رنویر کپو نبھاتے نظر آئیں گے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: manisha koirala said man woman love is not in my destiny in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment ) Urdu News

Leave a Reply