بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی کی جمعرات کو45ویں سالگرہ

ممبئی: بالی ووڈ میں ممتا کلکرنی کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے 90 کی دہائی میں اپنی بولڈ اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں خاص جگہ بنائی ہے۔ 20 اپریل 1972 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی ممتا کلکرنی نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 1992 میں آئی فلم’ترنگا‘سے کیا تھا۔ راجکمار اور نانا پاٹیکر کی اہم کردار والی اس فلم میں ممتا کلکرنی نے چھوٹا سا کردار نبھایا تھا۔ اس کے بعد ان کی فلم ’میرا دل تیرے لئے‘ آئی لیکن کوئی خاص مقام حاصل نہیں کرپائیں۔ سال 1993 میں فلم ’عاشق آوارہ‘ ممتا کے کیریئر کی پہلی ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں ان کے اپوزٹ سیف علی خان تھے۔ اس جوڑی کو ناظرین نے کافی پسند کیا تھا۔
اس کے بعد ان کی ’وقت ہمارا ہے‘ اور ’کرانتی ویر‘ جیسی ہٹ فلمیں منظرعام پر آئیں۔ سال 1995 میں فلم ’کرن-ارجن‘ ممتا کلکرنی کے کیریئر کی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ ان کی جوڑی ناظرین کو بہت پسند آئی اور یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ 1995 میں ہی عامر خان کے ساتھ فلم ’بازی‘ اور اکشے کمار کے ساتھ ’سب سے بڑا کھلاڑی‘ میں ان کی جوڑی کو بھی فلم بینوںنے بے حد پسند کیا۔ یہ دونوں فلمیں سپرہٹ ثابت ہوئیں۔ بعدازاں 1996 میں راجکمار سنتوشی کی فلم’گھاتک‘ میں ممتا نے کیمیو رول کیا۔اس فلم میں ان پر فلمایا گیا نغمہ ’کوئی جائے تو لے آئے‘ ناظرین کے درمیان کافی پسند کیا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے’نصیب، ‘چائنا گیٹ، چھپا رستم اور قلعہ‘جیسی کچھ فلموں میں اداکاری کی۔ فی الحال وہ بالی وڈ میں سرگرم نہیں ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mamta kulkarnis birthday celebration in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply