ملائکا اروڑہ آئیٹم گرل کے طور پرہی خوش ہیں۔اداکارہ نہیں بننا چاہتیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ملائکا اروڑہ اداکارہ کے طور پر نہیں آئٹم گرل بن کر خوش ہیں۔ ملائکا اروڑہ نے’چھیاں چھیاں‘،’منی بدنام ہوئی‘ جیسے گانوں پررقص کرکے خوب مقبولیت حاصل کی ہے۔ ملائکا کا کہنا ہے کہ وہ فلموں میں طویل اور اہم کردار ادا نہیں کر سکتی ہیں اور مہمان اداکار اور آئٹم نمبر کرکے ہی خوش ہیں۔
ملائکا نے کہا”میرا کبھی بھی بڑے پردے کی طرف جھکاؤنہیں رہا۔مجھے بڑے پردے پر صرف مہمان اداکار اور آئٹم نمبر کرنا ہی اچھا لگا۔ میں خود کو باقاعدہ مکمل فلم میں کام کرتے نہیں دیکھتی۔“ ملائکا کا کہنا ہے کہ اگر انہیں اپنا وقت دینے کے قابل کوئی فلم پسند آئی تو وہ اس کے بارے سوچ سکتی ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ ایک ماں کے طور میری ذمہ داریوں نے مجھے بڑے پردے سے دور رکھا۔ واضح رہے کہ ملائکا کا ایک15سالہ بیٹا ارہان ہے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Malaika arora is happy doing item songs in movies in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply