ارجن کپور ہر طرح سے مکمل ہیں لیکن پیسے سنبھالنے کے معاملے میں ادھورے ہیں : ملائیکا اروڑا

نئی دہلی: گزشتہ چندماہ سے بالی وڈ اداکار ارجن کپور کے ہمراہ اپنے تعلقات کو لیکر سرخیوں میں رہنے والی ملائیکا اروڑا ایک چیٹ شو میںارجن کپور کے بارے یہ انکشاف کیا ہے کہ ’ ارجن کپور ہر طرح سے پرفیکٹ(کامل) ہیں لیکن پیسے سنبھالنے کے معاملے میں وہ کچھ خاص نہیں ہیں۔

حال ہی میں ملائیکا اروڑا نے بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کے چیٹ شو’ نو فلٹر نیہا‘ میں شرکت کی جہاںانہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور ارجن کپور سے وابستہ کئی ساری باتیں شیئر کیں۔

پینک والا کی رپورٹ کے مطابق ملائیکا اروڑا نے ارجن کپور کے ساتھ اپنی شادی کے خواب کی تکمیل پربہت پرجوش ہوتے ہوئے کہا کہ ’ میری ڈریم ویڈنگ بیچ پر ہوگی اور اس میں میں سفید گاؤن زیب تک کروں گی۔شادی میں مجھے Elie Saab gownپہننا ہے۔

ملائیکا اروڑا نے مزید کہا کہ لڑکیوں کا گروپ دولہن کی ملازماؤں کے طور پر میرے ساتھ ہوگا مجھے دولہن کی کنیزوں کا تصور بہت پسند ہے ۔

خیال رہے کہ اس پہلے بھی کئی بار اور کئی موقعوں پر شادی کو لیکر کے گئے سوال پر دونوں نے صاف انکار کر دیا تھا ، دونوں کا کہنا تھا کہ ابھی ہم کچھ وقت لینا چاہتے ہیں لیکن اب ملائیکا کے اس بیان سے یہ صاف ہو گیا کہ ارجن کپور اور ملائیکا کی شادی جلد ہی طے پائے گی۔

اداکار ارجن کپور عنقریب ہی فلم ’ پانی پت‘ میں سنجے دت اور اداکارہ کرتی سینن کے ساتھ پردے پر جلو گر ہو ںگے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Malaika arora calls arjun kapoor perfect in every way but for the handling of his money says she is all for a white wedding in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.