ملائکہ چاہتی ہیں کہ کرینہ کپور یہ کام کرنا بند کر دیں

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کے شو ’ BFF with Vogue‘ میں اداکارہ ملا ئکہ اروڑا اور امرتا اروڑا نے شرکت کی ۔ شو میں دونوں بہنوں نے نیہا دھوپیا کے سوالوں کا بڑے سنجیدگی سے جواب دیا۔ اسی دوران نیہا دھوپیا نے کرینہ کپور خان کو لیکر ملائکہ سے ایک سوال کیا جس کا انہوں نے بہت ہی سہی جواب دیا۔
گفتگو کے دوران نیہا دھوپیا نے ملائکہ سے پوچھا ” کرینہ کپور کو کون سا کام کرنا بند کر دینا چاہئے؟ تو اس پر ملائکہ اروڑا نے بہت ہی دلچپ جواب دیا انہو ں نے کہا کرینہ کپور خان کو گپ شپ(gossiping) کرنا بند کر دینا چاہئے، یہ سن کر نیہا دھوپیا حےران رہ گئیں اور بعد میں سب ملکر قہقہے لگائے۔
اس کے بعد جب نیہا نے ان سے پوچھا کہ وہ کار کے معاملے میں خوش قسمت رہی ہیں یا پیار کے معاملے میں تو انہوں نے کہا کہ کار کے معاملے میں وہ بہت بد قسمت رہیں تو پیار ہی میں خوش قسمت رہی ہونگی۔

Title: malaika arora advises best friend kareena kapoor khan to stop gossiping | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply