فلم ساز مہیش بھٹ ڈیئر زندگی میں بیٹی عالیہ کی اداکاری دیکھ کر ششدر رہ گئے

ممبئی:بالی ووڈ فلم ساز مہیش بھٹ فلم ”ڈیئر زندگی“میں عالیہ کا کام دیکھ کر حیران رہ گئے۔ مہیش بھٹ گوری شندے کی ہدایت میں بنی فلم ”ڈیئر زندگی“میں اپنی بیٹی عالیہ بھٹ کا کام دیکھ کر حیران ہیں۔فلم میں شاہ رخ خان اور عالیہ نے کام کیا ہے۔
مہیش بھٹ نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ ڈیئر زندگی کو کیسا رسپانس مل رہا ہے۔لیکن میں نے فلم دیکھی اور میں گوری اور عالیہ کا کام دیکھ کر بے حد حیران ہوں۔اتنا ہی نہیں،میں نے شاہ رخ کو بھی کبھی پردے پر اس طرح نہیں دیکھا،جیسے وہ اس فلم میں نظر آرہے ہیں۔ مہیش بھٹ نے کہا،”ڈیئر زندگی ایک الگ قسم کی فلم ہے۔ڈیئر زندگی ہندوستانی سنیما کےلئے قابل فخر فلم ہے۔“۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mahesh bhatt awestruck by alia bhatts work in dear zindagi in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply